0
Saturday 18 Aug 2012 21:58

کامرہ ائیربیس پر حملہ میں ملوث تمام دہشتگردوں کی شناخت کر لی گئی ہے، رحمان ملک

کامرہ ائیربیس پر حملہ میں ملوث تمام دہشتگردوں کی شناخت کر لی گئی ہے، رحمان ملک
اسلام ٹائمز۔ وزیرداخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ مہناس ائیربیس پر حملہ میں ملوث نو دہشت گردوں کی شناخت کر لی گئی ہے، تمام حملہ آوروں کا تعلق پاکستان ہے۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ دہشتگردوں کے بارے میں یہ بھی معلوم ہوگیا ہے کہ وہ کہاں سے آئے، کہاں کے رہنے والے تھے اور حملہ کیسے کیا۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ منہاس ائیربیس پرعام مولوی حملہ نہیں کرسکتا، تاہم سازش کو بے نقاب کر کے رہیں گے۔ وزیرداخلہ نے کہا کہ لاہور میں آج اور کل کے روز جبکہ کراچی میں چاند رات کو دہشت گردی کا خطرہ ہے، متعلقہ صوبوں کے آئی جیز کو آگاہ کردیا گیا ہے۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں 9 مقامات پر دہشت گردی کے خدشہ کے حوالے سے اطلاعات ہیں، سیکیورٹی کے حوالے سے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ رحمان ملک نے کہا کہ گلگت، خیبرپختونخوا، بلوچستان اور سندھ میں دہشتگردی کے واقعات کا مقصد پاکستان کو ناکام ریاست قرار دلوانا ہے۔ اس سازش کا بلیو پرنٹ ہمیں مل چکا ہے اور ملزمان کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ملک کو غیرمستحکم کرنے کی سازش کی جا رہی ہے، بہادرافواج کے ہوتے ہوئے پاکستان کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔
خبر کا کوڈ : 188642
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش