QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا میں آج عید منائی گئی، کل بھی منائی جائے گی

19 Aug 2012 22:02

اسلام ٹائمز: پشاور میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع چارسدہ روڈ پر عید گاہ میں ہوا، اس کے علاوہ بھی مختلف مساجد میں لوگوں نے نماز عید ادا کی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں حسب روایت دو عیدیں منائی جائیں گی، صوبائی حکومت اور مسجد قاسم علی خان کی غیر سرکاری رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق آج پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں عوام کی اکثریت نے عید الفطر منائی اور نماز عید کے اجتماعات منعقد ہوئے، پشاور میں نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع چارسدہ روڈ پر عید گاہ میں ہوا۔ اس کے علاوہ بھی مختلف مساجد میں لوگوں نے نماز عید ادا کی۔ اس موقع پر نماز عید کے اجتماعات کی سیکورٹی کیلئے بھی سخت اقدامات کئے گئے تھے، دوسری جانب عوام کی ایک بڑی تعداد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق کل بروز سوموار عید الفطر منائے گی۔


خبر کا کوڈ: 188713

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/188713/خیبر-پختونخوا-میں-ا-ج-عید-منائی-گئی-کل-بھی-جائے-گی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org