QR CodeQR Code

لیون پنیٹا کا حامد کرزئی کو فون، نیٹو کے فوجیوں کی ہلاکت کی روک تھام کے اقدامات پر اتفاق

19 Aug 2012 19:11

اسلام ٹائمز: پینٹا گون کے ترجمان کے مطابق لیون پنیٹا نے حامد کرزئی کے تعاون کو سراہا، ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دہشتگردی کی روک تھام کےلیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔


اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیردفاع لیون پنیٹا نے افغان صدر حامد کرزئی کو فون کیا ہے۔ ٹیلیفونک گفتگو میں نیٹو کے فوجیوں کی ہلاکت کی روک تھام کے اقدامات پر اتفاق کیاگیا۔ پینٹا گون کے ترجمان جارج لٹل کے مطابق لیون پنیٹا نے حامد کرزئی کے تعاون کو سراہا۔ ترجمان کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دہشتگردی کی روک تھام کےلیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ افغان صدر نے افغان فوجیوں کی جانب سے نیٹو اہلکاروں پر حملوں کی مذمت کی۔ افغان فوجیوں کے حملوں کے نتیجے میں متعدد نیٹو اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔ گذشتہ سال افغان فوجیوں کے ہاتھوں اڑتیس نیٹو اہلکار ہوئے۔ افغان صدر حامد کرزئی نے نیٹو فوجیوں کی ہلاکت پر افسوس کااظہار کیا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 188745

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/188745/لیون-پنیٹا-کا-حامد-کرزئی-کو-فون-نیٹو-کے-فوجیوں-کی-ہلاکت-روک-تھام-اقدامات-پر-اتفاق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org