0
Monday 20 Aug 2012 23:28

بھارت نے سید صلاح الدین کو اشتہاری مجرم قرار دیدیا

بھارت نے سید صلاح الدین کو اشتہاری مجرم قرار دیدیا
اسلام ٹائمز۔ بھارت کی قومی تحقیقاتی ایجنسی ”این آئی اے“ نے حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈر سید صلاح الدین کو مقبوضہ کشمیر میں جان بحق ہونے والے مجاہدین کے خاندانوں کی اعانت کرنے اور ان تک ٹرسٹ کے ذریعے رقومات پہنچانے کی پادش میں ”اشتہاری مجرم“ قرار دیدیا ہے، انوسٹی گیٹنگ ایجنسی ہند نے دعویٰ کیا ہے کہ جہاد کونسل کے سربراہ کشمیر کے شمال و جنوب کے علاوہ ضلع دوڈہ میں بھی عسکری سرگرمیوں کیلئے اس ٹرسٹ کو استعمال کر رہے ہیں۔ بھارتی تحقیقاتی ایجنسی ’’این آئی اے‘‘ نے کہا ہے کہ  سید صلاح الدین نے ایک ٹرسٹ بھی قائم کیا ہے جس کے ذریعے جاں بحق ہونے والے مجاہدین کے نزدیکی رشتہ داروں تک رقومات بھی پہنچائی جا رہی ہیں۔
 
سید صلاح الدین کو این آئی اے نے قریباً ایک سال تک تحقیقات کے بعد اشتہاری ملزم قرا ر دیا ہے، این آئی اے نے دعویٰ کیا ہے کہ تحقیقات کے دوران اس بات کا پتہ چلا ہے کہ حزب المجاہدین کے سربراہ سید صلاح الدین پاکستان میں قائم ایک ٹرسٹ ”جموں کشمیر ایفکٹی ریلیف ٹرسٹ“ کی بھی پشت پناہی کر رہے ہیں، جو ٹرسٹ مجاہدین کی اعانت کرتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 188751
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش