QR CodeQR Code

بولان، جعفر ایکسپریس کو بارود سے اڑانے کی کوشش ناکام

19 Aug 2012 19:51

اسلام ٹائمز: دھماکہ خیز مواد ناکارہ بنائے جانے کے بعد جعفر ایکسپریس کو راولپنڈی کے لئے روانہ کردیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے علاقے ضلع بولان میں کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس تباہی سے بچ گئی۔ انتظامیہ نے دھماکہ خیز مواد برآمد کرکے ناکارہ بنادیا۔ ضلع بولان کے علاقے کولپور میں تحریب کاروں نے ریلوے ٹریک پر پندرہ کلو بارود نصب کیا تھا۔ اطلاع ملنے پر ڈرائیور نے ٹرین روک لی۔ جس کے بعد بم ڈسپوزل اسکواڈ، ریلوے اہلکار اور سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ دھماکہ خیز مواد ناکارہ بنائے جانے کے بعد جعفر ایکسپریس کو راولپنڈی کے لئے روانہ کردیا گیا۔



خبر کا کوڈ: 188754

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/188754/بولان-جعفر-ایکسپریس-کو-بارود-سے-اڑانے-کی-کوشش-ناکام

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org