0
Tuesday 21 Aug 2012 12:29

امریکہ ڈرون حملوں کے ٹھوس شواہد پیش کرے، وگرنہ تحقیقات کیلئے تیار رہے، اقوام متحدہ

امریکہ ڈرون حملوں کے ٹھوس شواہد پیش کرے، وگرنہ تحقیقات کیلئے تیار رہے، اقوام متحدہ
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے عہدیدار بین ایمرسن کا کہنا ہے کہ امریکہ ڈرون حملوں کے ٹھوس شواہد پیش کرے۔ ڈرون حملوں کی ویڈیوز آزاد ماہرین کو پیش نہ کی گئی تو امریکہ کو اقوام متحدہ کی تحقیقات کا سامنا کرنا ہوگا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے عہدیدار بین ایمرسن کا کہنا ہے کہ امریکہ ڈرون حملوں کے بارے میں ٹھوس شواہد پیش کرے اگر امریکہ نے ایسا نہ کیا تو اسے اقوام متحدہ کی تحقیقات کا سامنا کرنا ہوگا۔ امریکی عہدیدار نے مطالبہ کیا امریکہ کا کہنا ہے کہ امریکہ کی جانب سے پاکستانی حدود میں ڈرون حملوں کی تحقیقات کا معاملہ انسانی حقوق کی تنظیموں کے حوالے کیا جاسکتا ہے۔ امریکی عہدیدار کا یہ بیان شمالی وزیر ستان میں ڈرون حملے میں چار افراد کی ہلاکت پر پاکستان کے اس بیان کے بعد آیا کہ ڈرون حملے پاکستان کی خود مختاری کے خلاف ہیں۔ بین ایمرسن کا کہنا تھا کہ جب تک ان کے پاس ڈرون حملون کے ٹھوس شواہد نہ ہوں، ان حملوں کی قانونی یا غیر قانونی حیثیت کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ یمن اور پاکستان میں کیے گئے ڈروں حملوں کے خلاف کیسز امریکہ کی عدالت میں زیر سماعت ہیں۔
خبر کا کوڈ : 188978
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش