QR CodeQR Code

قوم نے عيد سلامتی سے منائی، ساری ملت جوانوں اور افسروں کو سلام پیش کرتی ہے، آرمی چيف

21 Aug 2012 20:30

اسلام ٹائمز: آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جنوبی وزیرستان میں اگلے مورچوں پر جوانوں کے ساتھ عید منائی۔ اس موقع پر آرمی چیف نے جوانوں سے خطاب میں انکے بلند حوصلے اور عزم کو سراہا اور کہا کہ ڈسپلن، قربانی اور عزم پاک فوج کے جوان کا خاصہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چيف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرويز کيانی کا کہنا ہے کہ قوم نے عيد سلامتی سے منائی، يہی فوجی جوانوں کا انعام ہے، پاک فوج کے سربراہ جنرل کيانی نے جنوبی وزيرستان ميں اگلے مورچوں کا دورہ کيا اور وہاں موجود جوانوں کے ساتھ عيد منائی۔ آئی ايس پی آر کے مطابق آرمی چيف نے جنوبی وزيرستان ميں فوجی جوانوں سے ملاقات ميں ان کے حوصلے اور بہادری کی تعريف کی۔ آرمي چيف کا کہنا تھا کہ نظم و ضبط، احساس فرض اور قربانی جوانوں کا طرہ امتياز ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جوانوں کا انعام قوم کيلئے عيدالفطر کو محفوظ اور سلامتی سے منانے کو يقينی بنانے ميں ہے۔ اس سے قبل آرمی چيف کے جنوبی وزيرستان پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور ليفٹيننٹ جنرل خالد ربانی نے ان کا استقبال کيا۔

دیگر ذرائع کے مطابق جنرل اشفاق پرویز کیانی نے جنوبی وزیرستان کے اگلے مورچوں کا دورہ کیا اور فوجی جوانوں اور افسران سے ملاقاتیں کیں، اور عید کی مبارک باد دی، اس موقع پر جنرل خالد ربانی بھی ان کے ساتھ تھے۔ جنرل کیانی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پاکستان سرحدوں کی حفاظت ایک اہم فرض ہے اور وہ افسران اور جوان قابل ستایش ہیں جو عید کے موقع پر اپنے خاندانوں سے دور وطن کی حفاظت میں مشغول ہیں، ساری قوم ان جوانوں اور افسران کو سلام پیش کرتی ہے۔ جنرل کیانی نے جنوبی وزیرستان کے اگلے مورچوں پر ایک مصروف اور خوشگوار دن گزارا۔ ان کہنا تھا کہ اہل وطن کیلئے پرامن عید کا تحفہ پاک فوج کے جوانوں کا تحفہ ہے۔


خبر کا کوڈ: 189042

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/189042/قوم-نے-عيد-سلامتی-سے-منائی-ساری-ملت-جوانوں-اور-افسروں-کو-سلام-پیش-کرتی-ہے-آرمی-چيف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org