QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان آپریشن کی مخالفت کرینگے، خواہش ہے کہ متحدہ مجلس عمل بحال ہوجائے، قاضی حسين احمد

21 Aug 2012 23:40

اسلام ٹائمز: نوشہرہ کينٹ ميں جماعت اسلامی کے دفتر ميں پيس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قاضی حسين احمد کا کہنا تھا کہ شمالی وزيرستان ميں آپريشن کی باتيں امريکہ کے ايما پر کی جا رہی ہيں۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے سابق امير قاضی حسين احمد نے کہا ہے کہ انکی خواہش ہے کہ ايم ايم اے بحال ہو جائے اور عام انتخابات کيلئے پاکستان تحريک انصاف اور مسلم ليگ ن کا بھی اتحاد ہو جائے، تاکہ اپوزيشن کا ووٹ بينک ضائع نہ ہو۔ نوشہرہ کينٹ ميں جماعت اسلامی کے دفتر ميں پيس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قاضی حسين احمد کا کہنا تھا کہ شمالی وزيرستان ميں آپريشن کی باتيں امريکہ کے ايما پر کی جا رہی ہيں، اگر آپريشن کيا گيا تو اس کی بھرپور مخالفت کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کي کوشش ہے کہ ايم ايم اے بحال ہو جائے اور مسلم ليگ نون اور پاکستان تحريک انصاف ميں بھی اگلے عام انتخابات سے پہلے اتحاد ہو جائے، تاکہ اپوزيشن کے ووٹ بھی ضائع نہ ہوں، بصورت ديگر زرداری ٹولہ ملک پر مزيد پانچ سالوں کے لئے مسلط ہو جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 189086

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/189086/شمالی-وزیرستان-آپریشن-کی-مخالفت-کرینگے-خواہش-ہے-کہ-متحدہ-مجلس-عمل-بحال-ہوجائے-قاضی-حسين-احمد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org