0
Wednesday 22 Aug 2012 09:48

شمالی وزيرستان اور سوات مجاہدين کا بيلٹ ہے، آپريشن سے ملک ميں انتشار پھيلے گا، منور حسن

شمالی وزيرستان اور سوات مجاہدين کا بيلٹ ہے، آپريشن سے ملک ميں انتشار پھيلے گا، منور حسن
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کے امير سيد منور حسن نے کہا ہے کہ شمالی وزيرستان ميں آپريشن سے ملک ميں انارکی اور انتشار ہوگا۔ حيدرآباد کے علاقے لطيف آباد ميں عيد ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے سيد منور حسن نے کہا کہ شمالی وزيرستان ميں فوجی آپريشن سے ملک ميں بم دھماکے اور خودکش حملے ہونے کا خدشہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شمالی وزيرستان اور سوات مجاہدين کا بيلٹ ہے، اس لئے آرمی چيف شمالی وزيرستان کو ترچھی نظر سے نہ ديکھيں۔ آزاد کشمير کو فوج نے نہيں بلکہ قبائلی علاقوں کے لوگوں نے آزاد کرايا تھا، ان کا کہنا تھا کہ اگلے 6 ماہ ميں عام انتخابات ہونے والے ہيں، انتخابات انقلاب کا ذريعہ نہيں، تاہم تبديلی کا سبب ضرور بن سکتے ہيں۔
خبر کا کوڈ : 189115
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش