QR CodeQR Code

ایران پر احمقانہ حملے سے پرہیز کی ضرورت ہے، اسرائیلی اخبار

22 Aug 2012 10:49

اسلام ٹائمز: اسلامی جمہوریہ ایران نے ملک کے دفاع کے لئے اپنی مسلح افواج کی آمادگی پر تاکید کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ملک کے خلاف صہیونی حملے کی صورت میں اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا جو اسرائیل کے خاتمے پر منتج ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ صہیونی اخبار "معاریو" نے ایران پر ممکنہ حملے کی بابت صہیونی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ایران پر حملے کی صورت میں اسرائیل کا وجود ہی ختم ہوگا- اخبار معاریو نے "ایران پراحمقانہ حملے سے پرہیز کی ضرورت" کے زیر عنوان اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے کی صورت میں، ایران کا جوابی اقدام بہت سے صہیونی باشندوں کے ہلاک یا زخمی ہونے کا باعث بنے گا۔ اس اخبار نے اس بات پر تاکید کی ہے کہ اسرائیل کو ایران پر حملہ کرنے میں پہل کرنے کی بیوقوفی نہیں کرنا چاہیئے۔ 

دوسری جانب ایران میں مقامی طور پر تیارکیے گئے شارٹ رینج میزائلوں سمیت جدید اسلحے کی نمائش شروع ہو گئی ہے۔ دار الحکومت تہران میں ہونے والی نمائش کا افتتاح ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے کیا۔ اس موقع پر رکھے جانے والے اسلحے میں محدود فاصلے تک مار کرنے والے "فتح" میزائل، جنگی جہاز ، بحری کشتیوں کے انجن۔ فوجی گاڑیاں اور دوسرا اسلحہ شامل ہے۔ ایران کا کہنا ہے اگر امریکا یا اسرائیل نے اس پرحملے کی کوشش کی تو خطے میں ان دونوں ملکوں کے فوجی اڈوں کو نشانہ بنایاجائے گا۔ اسلامی جمہوریہ ایران نے ملک کے دفاع کے لئے اپنی مسلح افواج کی آمادگی پر تاکید کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ملک کے خلاف صہیونی حملے کی صورت میں اس کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا جو اسرائیل کے خاتمے پر منتج ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 189119

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/189119/ایران-پر-احمقانہ-حملے-سے-پرہیز-کی-ضرورت-ہے-اسرائیلی-اخبار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org