QR CodeQR Code

اتحادی افواج پر حملے، افغان اہلکاروں کے فون کالز کی نگرانی

22 Aug 2012 11:15

اسلام ٹائمز: افغان فوج کے سربراہ جنرل کا اپنے امريکی ہم منصب سے ملاقات کے بعد انٹرويو ميں کہنا تھا کہ شدت پسندوں کی فوج اور ديگر قانون نافذ کرنے والے اداروں ميں شموليت کی روک تھام کے لئے کئی اقدامات کيے جارہے ہيں۔


اسلام ٹائمز۔ افغان اہلکاروں کی جانب سے اتحادی افواج پر حملوں کے بعد افغان حکومت نے اپنے اہلکاروں کی جاسوسی شروع کردی ہے۔ افغان فوج کے سربراہ جنرل شيرمحمد کريمی نے امريکی ہم منصب جنرل ڈيمپسی سے ملاقات کے بعد انٹرويو ميں کہا کہ افغان اہلکاروں کو اس بات کا احساس ہونا چاہيئے کہ ان کی ہرسطح پر مکمل نگرانی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس عمل سے جوانوں کے حوصلوں پر منفی اثرپڑے گا، مگر اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے ليے اقدامات کرنے ہيں۔ 

افغان حکام کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں کی فوج اور ديگر قانون نافذ کرنے والے اداروں ميں شموليت کی روک تھام کے لئے کئی اقدامات کيے جارہے ہيں، جن ميں خفيہ انٹيلی جنس اہلکاروں کو ملک بھر کے سکيورٹی يونٹس ميں شامل کرنے، افغان اہلکاروں کے فون کالز کی نگرانی اور نئے بھرتی ہونے والے اہلکاروں کے موبایل فون استعمال کرنے پر پابندی بھی شامل ہے۔


خبر کا کوڈ: 189128

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/189128/اتحادی-افواج-پر-حملے-افغان-اہلکاروں-کے-فون-کالز-کی-نگرانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org