0
Wednesday 22 Aug 2012 11:45

گلگت، کشيدہ صورتحال کے سبب شہر کے داخلی اور خارجی راستے بند

گلگت، کشيدہ صورتحال کے سبب شہر کے داخلی اور خارجی راستے بند
اسلام ٹائمز۔ نجی ٹی وی کے مطابق گذشتہ روز نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایف سی اہلکار سمیت 4 افراد کے قتل کے بعد شہر میں حالات مزید کشیدہ ہو گئے ہیں۔ امن و امان کو قائم رکھنے کے لیے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر دیا گیا ہے اور ان پر سیکورٹی فورسز کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ شہر کی تمام کاروباری مراکز کو بند کروانے کے لیے ضلعی حکومت کی جانب سے مساجد سے اعلانات کیے جا رہے ہیں۔

دیگر ذرائع کے مطابق گلگت ميں ٹارگٹ کلنگ اور سانحہ لولوسر کے واقعات کے بعد کشيدہ صورتحال کے باعث شہر کے داخلی اور خارجی راستے بند کر ديے گئے ہیں۔ سانحہ لولوسر اور ٹارگٹ کلنگ کے مختلف واقعات کے بعد شہر ميں صورتحال کشيدہ ہے، جس کی وجہ سے انتظاميہ نے شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں کو بند کر کے سيکورٹی الرٹ کر دی ہے، امن و امان قائم رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے ليے مختلف علاقوں ميں پوليس کا گشت جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 189149
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش