0
Wednesday 20 Jan 2010 11:38

ہمارے خلاف سازشیں کرنے والے عناصر امریکی ایجنٹ ہیں،آئی ایس او

ہمارے خلاف سازشیں کرنے والے عناصر امریکی ایجنٹ ہیں،آئی ایس او
کراچی:امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے ترجمان نے کہا ہے کہ آئی ایس او کے خلاف سازشیں کرنے والے عناصر امریکی ایجنٹ ہیں،گزشتہ روز غلام مرتضی نامی شخص کا تعلق آئی ایس او سے جوڑنے کی سازش دراصل ملت جعفریہ کے خلاف ہونے والی سازشوں کا حصہ ہے،ان سازشوں کے پیچھے امریکی ایجنٹ ہیں کہ جنہوں نے اپنے غیر ملکی آقاؤں کو خوش کرنے کے بعد ملت جعفریہ کے خلاف گھناؤنی سازش کرتے ہوئے غلام مرتضی نامی شخص کا تعلق آئی ایس او سے ملانے کی کوشش کی.ہم ان امریکی ایجنٹوں کی شدید مذمت کرتے ہیں اور واضح کرتے ہیں کہ غلام مرتضی نامی کسی شخص کا آئی ایس او پاکستان سے تعلق نہ پہلے کبھی تھا اور نہ اب ہے۔
خبر کا کوڈ : 18920
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش