QR CodeQR Code

شمالی بھارت میں طوفانی بارشیں، 10 افراد ہلاک

22 Aug 2012 22:31

اسلام ٹائمز: بھارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریباً 40 ہزار لوگ اب بھی راجستھان کے نشیبی علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی بھارت کے بعض حصوں میں بارشوں کے باعث 10 فراد کی موت واقع ہو گئی ہے، راجستھان، ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ میں شدید بارشوں سے حالات بے قابو ہوتے دکھائی دے رہے ہیں، جے پور میں شدید بارش سے سیلاب کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے، تیز بارش کی وجہ جے پور لنکا پوری بستی کا پورا علاقہ بہہ گیا ہے، لنکا پوری بستی بہہ جانے سے سات افراد ہوگئے، اتراکھنڈ اور ہماچل پردیش ریاست میں گزشتہ تین چار دنوں سے بارش ہو رہی ہے، ہماچل ریاست کے 309 رابطہ راستے لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے بند ہو گئے ہیں، یہاں موسلادھار بارش کی وجہ سے تین افراد کی موت ہوئی، بھارت ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریباً 40 ہزار لوگ اب بھی راجستھان کے نشیبی علاقوں میں پھنسے ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 189234

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/189234/شمالی-بھارت-میں-طوفانی-بارشیں-10-افراد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org