QR CodeQR Code

صدر اوباما کیمیائی ہتھیاروں کے بہانے شام پر حملہ کرنا چاہتے ہیں، چینی میڈیا

23 Aug 2012 00:24

اسلام ٹائمز: یہ ردعمل امریکی صدر کے اُس بیان کے جواب میں آیا ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا اگر شام نے باغیوں کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا تو یہ حد پار کرنے کے مترادف ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ چین کے سرکاری میڈیا نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکی صدر براک اوباما شام میں فوجی مداخلت کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ چین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی "شنوا" کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مغربی طاقتیں شام میں فوجی مداخلت کی خواہش مند ہیں اور صدر اوباما کیمیائی ہتھیاروں کے بہانے شام پر حملہ کرنا چاہتے ہیں۔ یہ ردعمل صدر اوباما کے اُس بیان کے جواب میں آیا ہے، جس میں انہوں نے کہا تھا اگر شام نے باغیوں کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا تو یہ حد پار کرنے کے مترادف ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 189305

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/189305/صدر-اوباما-کیمیائی-ہتھیاروں-کے-بہانے-شام-پر-حملہ-کرنا-چاہتے-ہیں-چینی-میڈیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org