QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا کے مختلف دریائوں میں سیلاب کی وارننگ جاری

23 Aug 2012 19:25

اسلام ٹائمز: فلڈ وارننگ سیل پشاور کے مطابق پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں اور ہزارہ ڈویژن میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان ہے۔


اسلام ٹائمز۔ فلڈ وارننگ سیل پشاور نے صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف دریائوں میں سیلاب کی وارننگ جاری کردی ہے، جبکہ پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں اور ہزارہ ڈویژن میں آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کا امکان ہے، فلڈ وارننگ سیل پشاور کے مطابق شدید بارشوں کے نتیجے میں کابل، کرم، گمبیلا اور سوات کے دریاوٴں اور برساتی نالوں میں اونچے اور درمیانے درجے کے سیلاب کا خدشہ ہے۔ سیل کے اعلامیہ میں تمام اضلاع کے ڈی سی اوز اور متعلقہ اداروں کو حفظ ماتقدم کے طور پر ضروری اقدامات کرنے کی سفارش کی گئی ہے تاکہ کسی بھی جانی اور مالی نقصان سے بروقت بچا جاسکے۔


خبر کا کوڈ: 189511

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/189511/خیبر-پختونخوا-کے-مختلف-دریائوں-میں-سیلاب-کی-وارننگ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org