0
Friday 24 Aug 2012 01:06

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کرینگے

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کرینگے
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون امریکہ اور اسرائیل کی طرف سے تنقید کے باوجود آئندہ ہفتے ایران کا دورہ کرینگے، اقوام متحدہ کے ترجمان کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل آئندہ ہفتے غیر وابستہ ممالک کی تحریک کی 16ویں کانفرنس میں شرکت کیلئے ایران جائیں گے، انہوں نے کہا کہ بان کی مون اجلاس میں خطہ میں استحکام کے بارے میں بین الاقوامی خدشات اور توقعات سے آگاہ کرینگے، دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم نے بان کی مون کے دورہ ایران پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کانفرنس میں بان کی مون کی شرکت سے ایران کو حوصلہ ملے گا۔
خبر کا کوڈ : 189520
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش