QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی ملبوسات زیب تن کرنے پر 2 کمسن طالب علم گرفتار

24 Aug 2012 01:12

اسلام ٹائمز: مصطفےٰ کمال نے کہا ہے کہ اگر پاکستانی رنگ کے ملبوسات پہننا ملک مخالف ہے تو اُن لوگوں کو بھی گرفتار کیا جانا چاہئے جو امریکی، برطانوی اور دیگر ممالک کے ملبوسات استعمال کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ ادھم پور جموں میں پولیس نے پاکستانی رنگ کے ملبوسات زیب تن کرنے پر 2 کمسن طالب علموں کو گرفتار کرلیا، جس پر جموں کشمیر نیشنل کانفرنس نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے ایسے اقدامات تنگ نظری اور فرقہ پرستی کی عکاسی کرتے ہیں، جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے معاون جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شیخ مصطفےٰ کمال نے کہا کہ ایک طرف وہ طالب علم عمر کے لحاظ سے چھوٹے ہیں اور دوسرا ان سے کوئی غلطی نہیں ہوئی ہے۔ ڈاکٹر شیخ مصطفےٰ کمال نے کہا کہ اس میں کیا حرج اور اعتراض ہے کہ انہوں نے پاکستانی رنگ و پرچم کی ٹی شرٹس پہن رکھی تھیں، اگر کوئی پاکستانی بھارت کے ملبوسات پہنتا ہے اور کوئی بھارتی پاکستان کے ملبوسات استعمال میں لاتا ہے تو اس پر کسی کی گرفتاری عمل میں لانا کسی بھی صورت میں جائز نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ اگر پاکستانی رنگ کے ملبوسات پہننا ملک مخالف ہے تو اُن لوگوں کو بھی گرفتار کیا جانا چاہئے جو امریکی، برطانوی اور دیگر ممالک کے ملبوسات استعمال کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 189535

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/189535/مقبوضہ-کشمیر-میں-پاکستانی-ملبوسات-زیب-تن-کرنے-پر-2-کمسن-طالب-علم-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org