0
Thursday 23 Aug 2012 21:01

اسامہ کے گھر تک پہنچنے میں آئی ایس آئی کے کرنل نے مدد کی، امریکی فوجی مصنف کی کتاب میں انکشاف

اسامہ کے گھر تک پہنچنے میں آئی ایس آئی کے کرنل نے مدد کی، امریکی فوجی مصنف کی کتاب میں انکشاف
اسلام ٹائمز۔ اسامہ بن لادن کی ہلاکت کے بارے میں نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ آپریشن کی قیادت کرنے والے امریکی فوجی کی کتاب میں اعتراف کیا گیا ہے کہ اسامہ کے گھر تک پہنچنے میں آئی ایس آئی کے کرنل نے مدد کی تھی۔ نو ایزی وے نامی کتاب آئندہ ماہ جاری کی جارہی ہے اور  امریکی فوجی مصنف کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔ کتاب میں امریکی صحافی کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاک فوج کو ایبٹ آباد آپریشن سے پانچ ماہ پہلے دسمبر دو ہزار دس میں امریکی حکام نے بریفنگ دی تھی۔ 

کتاب میں اوباما انتظامیہ کا یہ اعتراف بھی شائع کیا گیا ہے کہ اسامہ بن لادن کی ایبٹ آباد میں موجودگی کی اطلاع اسلام آباد میں تعینات آئی ایس آئی کے کرنل نے دی تھی تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ کرنل نے یہ اطلاع آئی ایس آئی سربراہ کی منظوری سے دی یا اس کا ذاتی فیصلہ تھا۔ آئی ایس آئی کرنل کی اطلاع کے ایک ماہ کے اندر اندر سی آئی اے نے اسامہ بن لادن کو تلاش کرلیا۔ 

وائٹ ہاؤس حکام کا کہنا ہے کہ اس موقع پرپاکستانی قیادت کو تنقید سے بچانے کیلئے ایک فرضی کہانی پر بھی غور کیا گیا جس کے تحت یہ بتایا جانا تھا کہ اسامہ بن لادن ڈرون حملے میں مارا گیا ہے اور امریکی فوجی اس کی لاش اٹھانے کیلئے آئے تھے تاہم ایبٹ آباد میں ہیلی کاپٹر کی تباہی کے باعث یہ کہانی بیان نہ کی جاسکی۔ امریکی حکام نے کتاب شائع ہونے کی اطلاع پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوجی کو ایسا کوئی اختیار نہیں اور اس طرح کا عمل قومی سلامتی کے خلاف ہے۔
خبر کا کوڈ : 189548
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش