0
Friday 24 Aug 2012 14:30

پاکستانی احتجاج کا جواب، 3 ميزائل حملوں ميں 16 افراد ہلاک، 14 زخمی

پاکستانی احتجاج کا جواب، 3 ميزائل حملوں ميں 16 افراد ہلاک، 14 زخمی
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزيرستان کے علاقے شوال ميں جاسوس طياروں کے تين مختلف حملوں ميں 16افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے ہيں۔ شوال کے علاقہ درئی نشتر ميں ايک گھر ميں جاسوس طيارے سے 2 ميزائل فائر کيے گئے، جس ميں 5 افراد ہلاک ہوگئے ہيں۔ علاقہ داندا درہ اور مکی غر ميں بھی جاسوس طياروں سے 2،2 ميزائل فائر کيے گئے۔ داندا درہ ميں 6 افراد اور مکی غر ميں 5 افراد ہلاک اور 14 خمی ہوئے ہيں۔ عينی شاہدين کا کہنا ہے کہ اب بھی علاقے ميں 10 سے 12 جاسوس طياروں کی پروازيں جاری ہيں۔ جس کی وجہ سے امدادی کارروائی ميں مشکلات کا سامنا ہے۔ جاسوس طياروں کے حملے ميں زخمی افراد کو قريبی اسپتالوں ميں منتقل کر ديا گيا ہے۔ 

دیگر ذرائع کے مطابق پاکستان کی طرف سے ڈرون حملوں پر احتجاج کے دوسرے دن ہی امریکا کی طرف سے شمالی وزیرستان میں ایک ہی دن تین اور ڈرون حملے کیے گئے ہیں، جن کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے۔ پاکستانی سکیورٹی عہدیدار نے فرانسیسی خبر رساں ادارے سے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی ڈرون طیاروں نے شمالی وزیرستان کے علاقے تندر میں تین گھروں‌ پر میزائل داغے، جن کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے۔ سکیورٹی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ابھی تک امریکی طیاروں کی پروازیں علاقے میں جاری ہیں اور ہلاک ہونے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے امریکی سفارتخانے کے سینئر اہلکار کو دفتر خارجہ طلب کرکے امریکہ کی طرف سے پاکستان پر کئے جانے والے ڈرون حملوں پر شدید احتجاج کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 189652
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش