QR CodeQR Code

مسئلہ کشمیر کا پر امن سیاسی حل جنوبی ایشاء میں قیام امن کے لئے لا ابدی ہے، شبیر شاہ

24 Aug 2012 23:19

اسلام ٹائمز: جموں و کشمیر فریڈم پارٹی کے سربراہ نے کہا ہے کہ جب تک بھارت کشمیر کی موجودہ غیر یقینی زمینی صورتحال سدھارنے کا عملی مظاہرہ نہیں کرتا تب تک ہند و پاک کے درمیان اختلافات کم کرنے کی کوششوں میں کوئی پیش رفت نہیں ہو گی۔


اسلام ٹائمز۔ مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کو قیام امن کے لئے ناگزیر قرار دیتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کے مزاحمتی قائد شبیر احمد شاہ نے کہا ہے کہ جب تک بھارت کشمیر کی موجودہ غیر یقینی زمینی صورتحال سدھارنے کا عملی مظاہرہ نہیں کرتا تب تک بھارت اور پاکستان کے درمیان اختلافات کم کرنے کی کوششوں میں کوئی پیش رفت نہیں ہو گی، انہوں نے کہا کہ ریاست جموں و کشمیر کے تینوں خطوں کے سیاسی، معاشی اور سماجی مفادات ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں۔

شبیر احمد شاہ نے منی گام گاندربل میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک بھارتی سرکار کے موجودہ حکمران پاکستان اور کشمیریوں کی آزادی پسند قیادت کو اعتماد میں لیکر کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کرنے پر آ مادگی کا اظہار کر کے کشمیر کی موجودہ غیر یقینی زمینی صورتحال سدھارنے کا عملی مظاہرہ نہیں کرتے تب تک دونوں ہمسایہ ملکوں کے درمیان اختلافات کم کرنے کی کوششوں میں کوئی پیش رفت نہیں ہو گی۔


خبر کا کوڈ: 189712

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/189712/مسئلہ-کشمیر-کا-پر-امن-سیاسی-حل-جنوبی-ایشاء-میں-قیام-کے-لئے-لا-ابدی-ہے-شبیر-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org