0
Saturday 25 Aug 2012 11:58

شمالی وزیرستان میں نہ خود آپریشن کرینگے اور نہ ہی ایساف کو کرنے دینگے، پاک فوج

شمالی وزیرستان میں نہ خود آپریشن کرینگے اور نہ ہی ایساف کو کرنے دینگے، پاک فوج
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج نے مقامی ریڈیو میں اعلان کیا ہے کہ شمالی وزیرستان میں کسی طور پر آپریشن نہیں ہوگا۔ میران شاہ میں فوجی ہیڈکوارٹر سے جاری اعلامیے کے مطابق پاک آرمی شمالی وزیرستان میں آپریشن کرنے نہیں ترقیاتی کام کرنے آئی ہے۔ قبائلیوں کے تعاون سے ریکارڈ ترقیاتی کام ہوں گے۔ میران شاہ، دتہ خیل روڈ اور میران شان رزمک روڈ پر بہت جلد کام شروع ہونے والا ہے۔ پاک فوج کا کہنا ہے عوام بلاوجہ قیاس آرائیوں پر یقین نہ کرے۔ مغربی میڈیا ملک کو تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے۔ شمالی وزیرستان میں آپریشن نہ خود کریں گے اور نہ ہی ایساف کو کرنے دیں گے۔ پاک فوج کا کہنا ہے شمالی وزیرستان کے قبائل محب وطن ہیں جنہوں نے ملک کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 189849
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش