0
Thursday 21 Jan 2010 14:20

این آر او کے فیصلے پر قانونی مشورے کر رہے ہیں،سوئس مقدمات کی بحالی،عدالتی احکام کا جائزہ لیکر فیصلہ کریں گے،وزیراعظم گیلانی

این آر او کے فیصلے پر قانونی مشورے کر رہے ہیں،سوئس مقدمات کی بحالی،عدالتی احکام کا جائزہ لیکر فیصلہ کریں گے،وزیراعظم گیلانی
اسلام آباد:وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے ہم عدلیہ کا مکمل احترام کرتے ہیں،این آر او کے فیصلے پر آئین و قانون کے مطابق عمل کرینگے،ججوں کی تقرری کا معاملہ میرے اور صدر کے درمیان ہے،این آر او پر سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا جائزہ لے رہے ہیں،جلد بازی میں کوئی نتیجہ اخذ نہیں کر سکتے،سوئس مقدمات کی بحالی کے حوالے سے فیصلہ عدالتی احکامات کا جائزہ لے کر کریں گے،گڈ گورننس ایک ادارے سے وجود میں نہیں آتی،اس کیلئے تمام اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا،ہر ادارہ اپنی حدود میں کام کرے تو تصادم نہیں ہو گا،ادارے مضبوط ہونگے تو جمہوریت مضبوط ہو گی،چینی کی قلت پر قابو پانے کیلئے جلد چینی درآمد کی جا رہی ہے،ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری بڑا مسئلہ ہے جس پر قابو پانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں،ملک بھر میں یوٹیلٹی اسٹورز کی تعداد میں اضافہ کیا جائیگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے این آر او کے تفصیلی فیصلے پر قانونی ماہرین سے مشاورت کی جائیگی،وہ مجھے اس تفصیلی فیصلے سے مکمل آگاہ کرینگے تو ہی کچھ کہہ سکوں گا۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کو مضبوط کرنا صرف ایک ادارے کا کام نہیں، عوام کو فوری اور سستا انصاف چاہئے اور اس حوالے سے عدلیہ کو جو بھی وسائل درکار ہونگے،حکومت فراہم کرے گی۔نیب کے چیئرمین کو تبدیل کرنے کے بارے میں سوال پر وزیراعظم نے کہا کہ قانونی ماہرین کی سفارشات ملنے کے بعد کوئی قدم اٹھایا جائے گا۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ملک میں بیروزگاری اور مہنگائی سب سے بڑا اور اہم مسئلہ ہے،جس پر قابو پانے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں،ملک میں یوٹیلٹی اسٹورز کی تعداد میں اضافے سے روزگار میسر آئیگا اور پڑھے لکھے بیروزگار نوجوان اس سے مستفید ہونگے۔سیکٹر نائن میں ایک اور یوٹیلٹی اسٹور بنانے کا حکم دے دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا قانون کی بالادستی اور آئین کے تقدس پر یقین رکھتے ہیں اور آئین کی حفاظت کرنا بھی جانتے ہیں،پیپلز پارٹی نے پہلے بھی آئین و قانون کی پاسداری کی ہے اور اب بھی 73ء کا آئین بحال کر کے آئین سے ناجائز اور آمرانہ شقوں کا خاتمہ کرینگے،وزیر اعظم نے کہا وفاقی حکومت پالیسی مرتّب کرتی ہے اور صوبائی حکومتیں ان پالیسیوں پر عمل درآمد کراتی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 18990
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش