QR CodeQR Code

ملتان، علامہ ساجد نقوی کل ’’استحکام پاکستان کنونشن‘‘ سے خطاب کرینگے

25 Aug 2012 19:37

اسلام ٹائمز: جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان کے زیراہتمام ہونیوالے کنونشن میں علامہ سید محمد تقی نقوی، علامہ عارف حسین واحدی اور جے ایس او کے مرکزی صدر ساجد علی ثمر بھی شرکت کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان کے زیر اہتمام سالانہ ’’استحکام پاکستان کنونشن‘‘ کل 26 اگست بروز اتوار جعفریہ بازار علمدار چوک سورج میانی ملتان میں منعقد ہوگا، کنونشن میں خصوصی طور پر شہدائے ملت جعفریہ خصوصاً علامہ سید عارف حسین الحسینی، علامہ سید ضیاء الدین رضوی اور علامہ حسن ترابی کی یاد کو زندہ کیا جائے گا، کنونشن کے مہمان خصوصی شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ اور ملی یکجہتی کونسل کے سینئر نائب صدر علامہ سید ساجد علی نقوی ہوں گے جبکہ ان کے علاوہ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی، علامہ سید محمد تقی نقوی، شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر علامہ مظہر علوی سمیت دیگر علمائے کرام بھی شرکت کریں گے۔ 

کنونشن میں جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر برادر ساجد علی ثمر سمیت دیگر تنظیمی اراکین شریک ہوں گے، کنونشن کے آخر میں نئے ڈویژنل صدر کا انتخاب کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 189921

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/189921/ملتان-علامہ-ساجد-نقوی-کل-استحکام-پاکستان-کنونشن-سے-خطاب-کرینگے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org