QR CodeQR Code

پاک فوج پر حملے جہاد نہیں دہشتگردی ہے، حامد سعید کاظمی

25 Aug 2012 19:49

اسلام ٹائمز: سابق وفاقی وزیر مذہبی اُمور نے اسلام آباد روانگی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد امریکہ کے اشارے پر کام کر رہے ہیں، مجھ پر الزامات لگانے والوں کا حشر سامنے آرہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانا جہاد نہیں دہشت گردی ہے۔ ہم جہاد کے نام پر افواج پاکستان اور پولیس کو نشانہ بنانے والوں کی حمایت نہیں کر سکتے، ان خیالات کا اظہار سابق وزیر مذہبی اُمو ر سید حامد سعید کاظمی نے سات روزہ پیرول کی مدت ختم ہونے پر اسلام آباد روانگی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ مجھے جو عزت اور مقام ملا ہے وہ میرے والد کی وجہ سے ہے، میرے اوپر الزامات لگانے اور کارروائی کرنے والوں کا حشر جلد سامنے آ جائے گا، انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ جو کچھ مجھ پر بیتی ہے اور جن لوگوں کی وجہ سے میں قیدی بنا ہوں اُس پر ایک کتاب تحریر کی ہے۔ مگر ابھی میں ان کے ہتھے چڑھا ہوا ہوں، جس دن مجھے رہائی مل گئی اُسے چھپواکر اہم انکشاف کروں گا۔


خبر کا کوڈ: 189926

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/189926/پاک-فوج-پر-حملے-جہاد-نہیں-دہشتگردی-ہے-حامد-سعید-کاظمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org