0
Saturday 25 Aug 2012 20:30

شام، دہشتگردوں کے گودام سے بھاری مقدار میں اسرائيلی ساخت کے ہتھیار دریافت

شام، دہشتگردوں کے گودام سے بھاری مقدار میں اسرائيلی ساخت کے ہتھیار دریافت
اسلام ٹائمز۔ شام کی فوج نے دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں میں بھاری مقدار میں اسرائيلی ساخت کے ہتھیار ضبط کئے ہیں۔ شام کے ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق دمشق کے مضافات میں زرعی زمینوں میں دہشتگردوں کا ایک ہتھیاروں کا گودام دریافت ہوا ہے جس میں بھاری مقدار میں اسرائيلی ساخت کے ہتھیار ملے ہیں۔ اس رپورٹ کے مطابق حلب میں فوج کے آپریشنوں میں دسیوں دہشتگرد ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔ ادھر شام کی فوج نے حلب کے ھلک، سکری اور بستان باشا علاقے میں دسیوں دہشتگردوں کو ہلاک اور زخمی کیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق حلب کے سیف الدولہ علاقے میں شامی فوج نے دہشتگردوں کا ہتھیاروں کا ایک گودام تباہ کردیا۔ یاد رہے شام میں امریکہ اور صیہونی حکومت نیز ان کے پٹھو عرب اور مغربی ملکوں کے حمایت یافتہ دہشتگرد سرگرم عمل ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ سعودی عرب نے شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کو ہتھیار خریدنے کے لئے پانچ سو ملین ریال دیئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 189968
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش