QR CodeQR Code

جنرل وی کے سنگھ نے وزارت دفاع کے اندرونی نظام کو ہلا کر رکھ دیا تھا، بکرم سنگھ

25 Aug 2012 20:45

اسلام ٹائمز: نئے آرمی چیف نے وی کے سنگھ کے قائم کردہ شعبہ ٹیکنیکل اسپورٹ ڈویژن جو کہ ملٹری انٹیلی جنس یونٹ پر مشتمل تھا اور جس پر ٹیلی فون ریکارڈ کرنے کا الزام تھا کو بھی بند کردیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ چیف آف آرمی سٹاف جنرل بکرم سنگھ نے ریٹائرڈ ہونے والے متنازعہ آرمی چیف جنرل وی کے سنگھ کے متعدد اہم فیصلوں اور ہدایات کو کالعدم کرنا شروع کردیا ہے، بالخصوص جنرل وی کے سنگھ کی پالیسی اور اہم عہدوں پر سینئر افسران کی پوسٹنگ کے احکامات کے برعکس اپنے حامی افسران کی نئی تعیناتیاں شروع کردی ہیں۔ 

ڈیفنس منسٹری کے مطابق جنرل وی کے سنگھ نے وزارت دفاع کے اندرونی نظام کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ نئے آرمی چیف نے وی کے سنگھ کے قائم کردہ شعبہ ٹیکنیکل اسپورٹ ڈویژن جو کہ ملٹری انٹیلی جنس یونٹ پر مشتمل تھا اور جس پر ٹیلی فون ریکارڈ کرنے کا الزام تھا کو بھی بند کردیا ہے ۔اس کے علاوہ متعدد لیفٹیننٹ جرنلز جن کی پوسٹنگ وی کے سنگھ نے کی تھی کے بھی تبادلے منسوخ کردیئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 189973

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/189973/جنرل-وی-کے-سنگھ-نے-وزارت-دفاع-اندرونی-نظام-کو-ہلا-کر-رکھ-دیا-تھا-بکرم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org