QR CodeQR Code

خیبر ایجنسی، مارٹر گولے آبادی پر گرنے سے 6 افراد جاں بحق

26 Aug 2012 02:17

اسلام ٹائمز: 3 قبائلی موقع پر ہی خالق حقیقی سے جا ملے، 4 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں پشاور منتقل کیا گیا، جہاں مزید 3 چل بسے۔


اسلام ٹائمز۔ قبائلی علاقہ خیبر ایجنسی میں نامعلوم سمت سے فائر ہونے والے مارٹر گولے آبادی پر گرنے سے 2 بچوں سمیت 6 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق خیبر ایجنسی کی تحصیل باڑہ کے علاقے قمبر خیل میں نامعلوم سمت سے فائر ہونے والے متعدد مارٹر گولے آبادی پر جاگرے، جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 9 زخمی ہوئے، 4 زخمیوں کو تشویشناک حالت میں حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور منتقل کیا گیا، جہاں مزید 3 زخمی چل بسے، جاں بحق ہونے والوں میں 2 بچے بھی شامل ہیں۔


خبر کا کوڈ: 190017

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/190017/خیبر-ایجنسی-مارٹر-گولے-ا-بادی-پر-گرنے-سے-6-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org