0
Thursday 21 Jan 2010 16:38

سعودی عرب کی طرف سے ممنوعہ دہشت گرد گروپ "ایم کے او" کی بڑے پیمانے پر مدد

سعودی عرب کی طرف سے ممنوعہ دہشت گرد گروپ "ایم کے او" کی بڑے پیمانے پر مدد
اسلام ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین نے خبر دی ہے کہ گذشتہ کچھ ہفتوں سے امریکی فوجیوں کی نگرانی میں بڑے پیمانے پر اسلحہ اور سازوسامان سعودی عرب سے عراق میں واقع ایران کے باغی اور دہشت گروپ مجاہدین خلق آرگنائزیشن "ایم کے او" کے قائم کردہ اڈے "اشرف چھاونی" میں پہنچایا جا رہا ہے۔ اب تک چار امدادی کاروان وہاں پہنچ چکے ہیں جس میں ایندھن، اشیای خورد و نوش اور نامعلوم پیکٹس شامل تھے۔ کاروان میں شامل کچھ گاڑیوں پر "ہمارے مہمانوں کیلئے امداد" جیسے بینرز لگے ہوئے تھے۔ یہ امدادی سامان سعودی عرب کی طرف سے امریکی فوجیوں کے تعاون سے بھیجا گیا ہے۔ یاد رہے کہ صدام کے دورہ حکومت میں ایم کے او کے اراکین، حکومت کے ساتھ مل کر ہزاروں بے گناہ عراقی اور ایرانی شہریوں کے قتل عام میں ملوث رہے ہیں۔ بین الاقوامی تنظیموں نے ایم کے او کو ایک دہشت گرد گروپ کا عنوان دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 19008
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش