0
Sunday 26 Aug 2012 14:23

عوام نورا کشتی کھیلنے والوں سے آگاہ ہو چکے، عمران خان

عوام نورا کشتی کھیلنے والوں سے آگاہ ہو چکے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ تحریک پاکستان کے کارکن اور مسلم لیگ کے رہنما مشتاق احمد ورک سینکڑوں ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شامل ہو گئے۔ یہ اعلان انہوں نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے انکی رہائشگاہ پر ملاقات کے دوران کیا۔ عمران خان نے نئے شامل ہونیوالوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے ملک کی ڈوبتی ناؤ کو پار لگانے کا عزم کر رکھا ہے، عوام نورا کشتی کھیلنے والوں سے آگاہ ہو چکے ہیں اور آئندہ انتخابات میں آزمائے ہوئے نام نہاد حکمرانوں کو مسترد کر دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سٹیٹس کو کی قوتیں تحریک انصاف کی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں انشا اللہ اقتدار میں آ کر ان پر ہاتھ ڈالیں گے۔ شیخوپورہ سے تعلق رکھنے والے مشتاق احمد ورک نے کہا کہ میں غیر مشروط طور پر اپنے ساتھیوں کے ہمراہ تحریک انصاف میں شامل ہوا ہے، ملک آج جس دوراہے پر کھڑا ہے عمران خان ہی وہ واحد لیڈر ہیں جو ملک کو بحرانوں سے نجات دلا سکتے ہیں، آنیوالے دنوں میں مزید لوگ بھی تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 190128
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش