0
Monday 27 Aug 2012 01:45

انتخابات میں حصہ لینے کے باوجود کشمیری عوام بھارت پر اعتبار نہیں کرتے، این سی استھانہ

انتخابات میں حصہ لینے کے باوجود کشمیری عوام بھارت پر اعتبار نہیں کرتے، این سی استھانہ
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں شدید بھارت مخالف جذبات پائے جانے کا اعتراف کرتے ہوئے بھارت کی مرکزی پولیس فورس ”سی آر پی ایف“ کے انسپکٹر جنرل کوبرا ڈاکٹر این سی استھانہ نے کہا ہے کہ لاکھوں کی تعداد میں سیاحوں کی آمد کا یہ مطلب نہیں کہ کشمیر میں حالات معمول پر آگئے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں شدت کے ساتھ بھارت مخالف جذبات پائے جاتے ہیں اور اس کا ثبوت تب ملتا ہے جب کسی بھی شہری کی ہلاکت کے خلاف لوگ سڑکوں پر آکر ”نعرہ تکبیر“ اللہ اکبر کے بعد”ہم کیا چاہتے۔ آزادی“ کا نعرہ بھی بلند کرتے ہیں۔
 
ڈاکٹر این سی استھانہ نے بھارتی اخبار ’’تہلکہ‘‘ کو انٹرویو میں بتایا ہے کہ مرکزی حکومت کو یہ سوچ کر نہیں چلنا چاہیے کہ لاکھوں کی تعداد میں سیاحوں کی آمد کا مطلب کشمیر میں امن کا قیام ہے، انہوں نے کہا کہ انتخابات میں کشمیری بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اور ہم اس کا غلط مطلب نکالتے ہیں، انتخابات میں حصہ لینے کے باوجود کشمیری بھارت پر اعتبار نہیں کرتے، انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ بات ذہن نشین کرنا ہوگی کہ انتخابات میں حصہ لینے کے باوجود کشمیری انڈین سسٹم پر بھروسہ نہیں کرتے۔
 
ڈاکٹر استھانہ نے مزید کہا کہ لوگ اس لئے ووٹ ڈالتے ہیں تاکہ منتخب نمائندے ان کے روزمرہ کے مسائل اور مشکلات کا سدباب کریں، انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو یہ غلط فہمی ہے کہ انتخابات میں حصہ لیکر کشمیری انڈین سسٹم پر اپنی بھروسہ مندی کا اظہار کرتے ہیں تو یہ انتہائی غلط تاثر ہے کیونکہ کشمیر میں بھارت مخالف جذبات موجود ہیں۔
خبر کا کوڈ : 190193
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش