0
Friday 22 Jan 2010 12:04

ہتھیار ڈالنے والے طالبان کو رقم اور نوکری دیں گے،افغان صدر کی پیشکش

ہتھیار ڈالنے والے طالبان کو رقم اور نوکری دیں گے،افغان صدر کی پیشکش
کابل:افغان صدر حامد کرزئی نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کیلئے ہتھیار ڈالنے والے طالبان کو رقم اور نوکری دینے کے ساتھ رہائش کے حوالے سے بھی مدد کی جائے گی۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ طالبان کو رقم اور تنخواہ عالمی برادری کے قائم فنڈ سے دی جائے گی تا کہ وہ تشدد ترک کر کے عام زندگی گزاریں اور امن سے رہیں۔انھوں نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت القاعدہ کارکنان اور کٹر طالبان کو مراعات کی کوئی پیش کش نہیں کریں گے۔حامد کرزئی کا کہنا تھا کہ افغانستان کے متعلق لندن کانفرنس میں امریکا اور برطانیہ ان کے اس منصوبے کی حمایت کا اعلان کریں گے،اور جاپان بھی رقم دے گا۔
خبر کا کوڈ : 19022
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش