QR CodeQR Code

حیدر علی جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان کے ڈویژنل صدر منتخب

27 Aug 2012 10:11

اسلام ٹائمز: نو منتخب ڈویژنل صدر بہائوالدین ذکریا یونیورسٹی ملتان سے اکائونٹس اینڈ منیجمنٹ میں ماسٹرز کر رہے ہیں جبکہ اس سے پہلے وہ ڈویژنل جنرل سیکرٹری کے عہدے پر ذمہ داریاں ادا کر رہے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان کا ڈویژنل کنونشن مرکزی صدر ساجد علی ثمر کی صدارت میں جامعہ مخزن العلوم الجعفریہ سورج میانی ملتان میں منعقد ہوا، کنونشن میں کثرت رائے سے سابق ڈویژنل جنرل سیکرٹری ملتان حیدر علی کو سال 2012،2013ء کے لیے ڈویژنل صدر منتخب کرلیا گیا، نومنتخب ڈویژنل صدر سے مرکزی صدر ساجد علی ثمر نے حلف لیا۔ کنونشن میں جے ایس او ملتان کے تمام یونٹس کے اراکین نے شرکت کی، اس موقع پر یونٹس کے نمائندگان نے اپنے اپنے یونٹ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی، کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے جے ایس او کے مرکزی صدر ساجد علی ثمر نے کہا کہ پاکستان کو نوجوان قیادت کی ضرورت ہے اور وہ نوجوان جو صالح اور پاکیزگی میں اپنی مثال آپ ہوں۔
 
اُنہوں نے کہا کہ جے ایس او کے ہر جوان کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے علاقے میں فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے۔ واضح رہے کہ نومنتخب ڈویژنل صدر حیدر علی بہائوالدین ذکریا یونیورسٹی ملتان سے اکائونٹس اینڈ منیجمنٹ میں ماسٹرز کر رہے ہیں جبکہ اس سے پہلے وہ ڈویژنل جنرل سیکرٹری کے عہدے پر ذمہ داریاں ادا کر رہے تھے، حیدر علی کا شمار جے ایس او ملتان کے فعال کارکنوں میں ہوتا ہے، اس موقع پر شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ سید محمد تقی نقوی، مرکزی صدر جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن برادر ساجد علی ثمر نے اُنہیں مبارکباد پیش کی۔


خبر کا کوڈ: 190246

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/190246/حیدر-علی-جعفریہ-اسٹوڈنٹس-آرگنائزیشن-ملتان-کے-ڈویژنل-صدر-منتخب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org