QR CodeQR Code

وزیر اعظم کو اُنگلی پر نچانے والا دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کیوں نہیں کرتا؟ سردار کاظم علی حیدری

27 Aug 2012 10:34

اسلام ٹائمز: استحکام پاکستان کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ علماء کونسل پنجاب کے سینیئر نائب صدر نے کہا کہ چُھپ چُھپ کر نہتے مسلمانوں پر حملہ کرنا بُزدل انسان کا کام ہے، ہمیں مجبور نہ کیا جائے کہ ہم راست اقدام پر مجبور ہو جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان پنجاب کے سینیئر نائب صدر سردار کاظم علی خان حیدری نے کہا ہے کہ ہمارے آبائو اجداد نے اس ملک کے بنانے میں اپنا خون دیا تھا اور آج جب پاکستان بن گیا تو پھر بھی ہمارا خون کیوں بہایا جا رہا ہے، ہم نے دہشت گردوں کو بے نقاب کردیا ہے، اب حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اُن کو لگام دے، شیعہ، سنی، بریلوی اور دیوبندی اس ملک کے وارث ہیں، ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں منعقدہ ’’استحکام پاکستان کنونشن‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

سردار کاظم علی حیدری نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کو اُنگلی پر نچانے والا دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کرتا؟ چیف جسٹس آف پاکستان آخر ہماری پٹیشن کی شنوائی کیوں نہیں کرتا؟ اُنہوں نے کہا کہ اگر حکومت ہماری حفاظت نہیں کرسکتی تو بتا دے ہم اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ چُھپ چُھپ کر نہتے مسلمانوں پر حملہ کرنا بُزدل انسان کا کام ہے، ہمیں مجبور نہ کیا جائے کہ ہم راست اقدام پر مجبور ہو جائیں۔


خبر کا کوڈ: 190248

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/190248/وزیر-اعظم-کو-ا-نگلی-پر-نچانے-والا-دہشتگردوں-کیخلاف-کارروائی-کیوں-نہیں-کرتا-سردار-کاظم-علی-حیدری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org