QR CodeQR Code

ملک میں دوبارہ سرگرم ہونیوالی دہشتگرد جماعتوں کا راستہ روکنا ضروری ہو گیا ہے، ساجد علی ثمر

27 Aug 2012 10:43

اسلام ٹائمز: ملتان میں منعقدہ ’’استحکام پاکستان کنونشن‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے جے ایس او کے مرکزی صدر نے کہا کہ اگر ہم منظم اور متحد ہوجائیں تو دشمن کو منہ کی کھانی پڑے گی۔


اسلام ٹائمز۔ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ملتان کے زیراہتمام منعقد ہونیوالے ’’استحکام پاکستان کنونشن‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی صدر ساجد علی ثمر نے کہا ہے کہ جے ایس او کے نوجوانوں کو حقیقت میں منظم ہونا پڑے گا، جے ایس او کے ہر جوان کو اپنے علاقوں میں فلاحی کاموں میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے، اُنہوں نے کہا کہ اگر کوئی جماعت قائد ملت کی نفی کرتی ہے تو آپ نوجوانوں کو چاہیے کہ کسی کی باتوں میں نہ آجائیں بلکہ حقیقت کا ساتھ دیں۔ 

ساجد علی ثمر نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ تنظیم کے اغراض و مقاصد کو واضح کریں اور قیادت کو سمجھیں، اُنہوں نے کہا کہ آپ لوگوں نے قوم اور ملک کو مضبوط اور منظم کرنا ہے، ملک میں دوبارہ سرگرم ہونیوالی دہشتگرد جماعتوں کا راستہ روکنا ضروری ہو گیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ ایک مسلسل منصوبے کے ساتھ شیعیت کے خلاف کارروائی جارہی ہے، ہمیں اُن مسائل پر توجہ دینی چاہیے کہ جن کی وجہ سے انتشار کا خدشہ ہے، جے ایس او کے مرکزی صدر نے کہا کہ اگر ہم منظم اور متحد ہوجائیں تو دشمن کو منہ کی کھانی پڑے گی۔


خبر کا کوڈ: 190262

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/190262/ملک-میں-دوبارہ-سرگرم-ہونیوالی-دہشتگرد-جماعتوں-کا-راستہ-روکنا-ضروری-ہو-گیا-ہے-ساجد-علی-ثمر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org