0
Friday 22 Jan 2010 13:42

سانحہ یوم عاشور کے اصل ملزمان بے نقاب اور بیگناہ شیعہ نوجوان رہا کیے جائیں،جمعہ کو کراچی سمیت سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے ہونگے،جعفریہ الائ

سانحہ یوم عاشور کے اصل ملزمان بے نقاب اور بیگناہ شیعہ نوجوان رہا کیے جائیں،جمعہ کو کراچی سمیت سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے ہونگے،جعفریہ الائ
کراچی:سانحہ عاشور کے اصل ملزمان کی عدم گرفتاری اور شیعہ نوجوانوں کی گرفتاری کے خلاف جمعہ کو کراچی سمیت سندھ بھر میں احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے،ان خیالات کا اظہار سربراہ جعفریہ الائنس پاکستان علامہ عباس کمیلی نے جعفریہ الائنس کے ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں علامہ عباس کمیلی کو بتایا گیا کہ حکومت نے سانحہ عاشور کے ملزمان کو گرفتار اور بے نقاب کرنے کے جو وعدے کئے تھے،آج 25 روز گزر جانے کے بعد بھی وہ وعدے وفا نہیں ہوئے،جب کہ ملت جعفریہ کے بے گناہ نوجوانوں کی بلا جواز گرفتاریاں جاری ہیں جس پر ملت جعفریہ میں شدید غم و غصے کی لہر پائی جاتی ہے۔اس موقع پر علامہ عباس کمیلی نے اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور صوبائی وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا سے ہونے والے مذاکرات کا کوئی فائدہ نہیں ہو رہا کہ جس میں انہوں نے کہا تھا کہ سانحہ عاشور کے اصل ملزمان کو جلد از جلد بے نقاب کیا جائے گا اور قرار واقعی سزا دی جائے گی۔لیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ پولیس اس کے برخلاف عملدرآمد کر رہی ہے اور ملت جعفریہ کے بے گناہ شیعہ نوجوانوں کو بلا جواز گرفتار اور ہراساں کر رہی ہے جو کہ ناقابل قبول ہے۔اب تک 100 سے زائد بے گناہ شیعہ نوجوانوں کو بلا جواز گرفتار کیا گیا ہے اور بے بنیاد مقدمات میں ملوث کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔انہوں نے حکومت کو متنبہ کیا کہ اگر بے گناہ شیعہ نوجوانوں کو فی الفور رہا نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کر کے مساجد و امام بارگاہوں سے بڑھا کر شاہراہوں تک کر دیا جائے گا اور کسی بھی قسم کے سنگین حالات کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بے گناہ شیعہ نوجوانوں کو فوراً رہا کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں گورنر سندھ اور وزیر داخلہ سندھ کی جانب سے یقین دہانی کروائی گئی تھی کہ شہداء اور زخمیوں کے لواحقین کو21  جنوری تک امدادی معاوضہ ادا کر دیا جائے گا۔لیکن ابھی تک کسی بھی شہید اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین کو کسی قسم کا کوئی معاوضہ ادا نہیں کیا گیا۔ 

خبر کا کوڈ : 19030
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش