0
Tuesday 28 Aug 2012 01:49

ایفی ڈرین کیس، علی موسیٰ گیلانی اور شہاب الدین کی ضمانت میں توسیع

ایفی ڈرین کیس، علی موسیٰ گیلانی اور شہاب الدین کی ضمانت میں توسیع
اسلام ٹائمز۔ ایفی ڈرین کیمیکل کوٹہ کیس کے ملزموں ایم این اے علی موسیٰ گیلانی اور وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین کی عبوری ضمانت میں دو روز کی توسیع ہوگئی ہے۔ جبکہ وکلاء کی ہڑتال کے باعث ٹرائل کورٹ نے مقدمہ کی سماعت بھی تین روز کے لئے ملتوی کردی ہے، علی موسیٰ گیلانی اور مخدوم شہاب الدین کی عبوری ضمانت کے مقدمہ کی سماعت لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بنچ میں ہوئی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ وکلاء کی ہڑتال کی وجہ سے دیگر فریق وکلاء نہیں آسکے، جس پر عبوری ضمانت میں 29 اگست تک توسیع کردی گئی۔ 

راولپنڈی میں ہی انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے ایفی ڈرین کیس کا ٹرائل کیا۔ جو وکلاء کی ہڑتال کی وجہ سے 30 اگست تک ملتوی کرنا پڑا، اس کیس میں ایک ملزم عنصر فاروق کی درخواست ضمانت کے خلاف استغاثہ کی طرف سے دائر درخواست کی بھی سماعت وکیل نہ ہونے کی وجہ سے نہ ہوسکی۔
خبر کا کوڈ : 190464
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش