QR CodeQR Code

بھارت کشمیر سے متعلق اپنی روایتی پالیسی کو ترک کرکے حقائق کو قبول کرے، ایاز اکبر

28 Aug 2012 02:25

اسلام ٹائمز: کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے ترجمان نے بھارتی حکمرانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ملک کے سچے اور باضمیر انسانوں کی آواز پر کان دھریں۔


اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے ترجمان ایاز اکبر نے اپنے ایک بیان میں بھارتی سی آر پی ایف کے انسپکٹر جنرل ڈاکٹر این سی استھانہ کے کشمیر کے بارے میں دیئے گئے بیان کو حقیقت پسندانہ اور ٹھوس شواہد پر مبنی قرار دیتے ہوئے بھارتی حکمرانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے ملک کے سچے اور باضمیر انسانوں کی آواز پر کان دھریں اور تنازعہ کشمیر سے متعلق اپنی روایتی پالیسی کو ترک کرکے منہ بولتے حقائق کو قبول کرنے کے لئے تیار ہو جائیں۔
ایاز اکبر نے کہا کہ بھارتی حکمران سچ کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہوجائیں، تو نہ صرف مسئلہ کشمیر کی گھتی کو سلجھانا آسان ہو جائے گا، بلکہ برصغیر میں بودوباش رکھنے والے کروڑوں انسان بھی اس سے بالواسطہ یا بلاواسطہ طور مستفید ہوں گے اور خطے میں پائیدار امن، ترقی اور خوشحالی کا ایک نیا دور شروع ہوجائے گا۔


خبر کا کوڈ: 190474

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/190474/بھارت-کشمیر-سے-متعلق-اپنی-روایتی-پالیسی-کو-ترک-کرکے-حقائق-قبول-کرے-ایاز-اکبر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org