0
Monday 27 Aug 2012 19:40

لاہور میں یوم انہدام جنت البقیع کی مناسبت سے احتجاجی مظاہرہ

لاہور میں یوم انہدام جنت البقیع کی مناسبت سے احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے قائد علامہ سید حامد علی موسوی کی اپیل پر لاہور مین یوم انہدام جنت البقیع منایا گیا۔ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ لاہور کے زیراہتمام پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے آل سعود کے رویے کی پرزور انداز میں مذمت کی اور کہا کہ امہات المومین، صحابہ کرام اور اہلبیت اطہار کے مزار منہدم کرنے والے مسلمان نہیں بلکہ استعمار کے ایجنٹ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی حکومت فی الفور مقدس مزارات کی تعمیر کا حکم دے۔

مقررین نے کہا کہ اگر سعودی حکمران امریکہ کے خوف سے خود مزارات تعمیر نہیں کر سکتے تو ہمیں بتایا جائے ہم تمام مزارات اپنے خرچ پر تعمیر کرنے کیلئے تیار ہیں۔ مقررین نے حکومت پاکستان سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ مقدس ہستیوں کے مزارات کی تعمیر کے لئے حکومتی سطح پر اپنا کردار ادا کرئے اور سعودی حکومت پر دباؤ ڈالے کہ وہ جلد از جلد مزار تعمیر کرئے۔ مقررین نے کہا کہ آل سعود کے حکمرانوں کے بس نہیں ورنہ وہ تو کعبہ بھی گرا دیں۔

انہوں نے کہا کہ مزارات کی توہین قابل مذمت اور افسوسناک امر ہے، اس پر پوری امت مسلمہ کا دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام میں قبروں کی حرمت کا سبق ملتا ہے، مگر سعودی حکمرانوں نے اسلامی روایات کو پامال کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں شیعہ سنی کی تفریق سے بالاتر ہو کر پوری امت مسلمہ سراپا احتجاج ہے اور مشترکہ مطالبہ کرتی ہے کہ مزارات دوبارہ تعمیر کئے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 190498
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش