QR CodeQR Code

مہلت پر مہلت اور عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنا عدلیہ سے مذاق ہے، نواز شریف

27 Aug 2012 20:08

اسلام ٹائمز: میڈیا سے گفتگو میں مسلم لیگ ن کے قائد کا کہنا تھا کہ صوبوں سے متعلق کمیشن کی تشکیل میں مشاورت نہیں کی گئی عوام کی خدمت کی بجائے اب صوبوں کے قیام سے متعلق سیاست کی جارہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ کے سربراہ میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت نے چار سال میں کوئی سبق نہیں سیکھا، عدلیہ کا احترام کرتی تو نوبت یہاں تک نہ پہنچتی۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا توانائی بحران حل کرنے لئے ہمارے پاس پروگرام موجود ہے کیونکہ ساڑھے چارسال میں توانائی کا مسئلہ سنگین ہوگیا ہے۔ انکا کا کہنا تھا کہ حکومت نے پچھلے چار سال میں کوئی سبق نہیں سیکھا حکومت اگر عدلیہ کا احترام کرتی تو نوبت یہاں تک نہ پہنچتی۔ نواز شریف نے کہا صوبوں سے متعلق کمیشن کی تشکیل میں مشاورت نہیں کی گئی عوام کی خدمت کی بجائے اب صوبوں کے قیام سے متعلق سیاست کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کھوسہ خاندان کے ساتھ کوئی شرائط طے نہیں ہوئیں۔

مسلم لیگ ن کے قائد کا کہنا ہے مہلت پر مہلت اور عدالتی احکامات پر عمل نہ کرنا عدلیہ سے مذاق ہے۔ ماضی سے سبق سیکھا گیا ہوتا تو ایک کے بعد دوسرے وزیراعظم کی پیشی نہ ہوتی۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ صوبہ ہزارہ بھی بننا چاہئیے۔


خبر کا کوڈ: 190499

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/190499/مہلت-پر-اور-عدالتی-احکامات-عمل-نہ-کرنا-عدلیہ-سے-مذاق-ہے-نواز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org