QR CodeQR Code

ایران کا جوہری تنازع مذاکرات سے حل کیا جائے،روس

23 Jan 2010 10:47

روس نے ایران کے جوہری تنازع کو مذاکرات سے حل کرنے پر زور دیا ہے۔ وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ امریکا سے تخفیف اسلحہ معاہدے پر مذاکرات فروری میں کئے جائیں گے۔ماسکو میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف


ماسکو:روس نے ایران کے جوہری تنازع کو مذاکرات سے حل کرنے پر زور دیا ہے۔ وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ امریکا سے تخفیف اسلحہ معاہدے پر مذاکرات فروری میں کئے جائیں گے۔ماسکو میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ امریکا اور روس میں اعتماد کی فضا بحال ہو رہی ہے،دونوں ممالک جوہری ہتھیاروں میں کمی کے معاہدے پر جلد دستخط کر دیں گے۔سرگئی لاروف کا کہنا تھا کہ تہران کی جانب سے جوہری ایندھن سے متعلق عالمی تجاویز کو قبول نہ کرنے پر افسوس ہے۔


خبر کا کوڈ: 19050

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/19050/ایران-کا-جوہری-تنازع-مذاکرات-سے-حل-کیا-جائے-روس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org