0
Tuesday 28 Aug 2012 02:33

فرقہ واریت پھیلانے والے نہ اسلام کے خیر خواہ ہیں اور نہ ہی پاکستان کے، الطاف حسین

فرقہ واریت پھیلانے والے نہ اسلام کے خیر خواہ ہیں اور نہ ہی پاکستان کے، الطاف حسین
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے سربراہ الطاف حسین نے ملتان میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنمائوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سے فرقہ واریت کا خاتمہ ہونا چاہیے، میں ہر ظالم کے خلاف ہوں اور ہر مظلوم کا حامی ہوں، مجھے میرے والدین کی جانب سے ہمیشہ حق کا ساتھ دینے کا درس ملا ہے، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، جامعہ شہید مطہری ملتان کے پرنسپل مولانا قاضی نادر حسین علوی، مجلس وحدت مسلمین ملتان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی، امام بارگاہ یونین ملتان کے صدر سید اسد عباس بخاری، مخدوم عباس رضا مشہدی، قاضی غضنفر حسین اعوان، سردار غلام عباس بلوچ و دیگر رہنماء موجود تھے۔ 

الطاف حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ میں نے کسی فرقے کی طرفداری نہیں کی بلکہ مظلوموں کا ساتھ دیا ہے، میری حمایت مظلومین کے لئے ہے نہ کہ کسی فرقے کے لیے، جو مظلوم کی حمایت نہیں کرتا وہ مسلمان نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت پھیلانے والے نہ ہی اسلام کے خیر خواہ ہیں اور نہ ہی پاکستان کے۔
خبر کا کوڈ : 190543
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش