0
Tuesday 28 Aug 2012 07:05

صدر بشارالاسد کے استعفے کی تجويز کے خالق در حقيقت امريکا اور اسرائيل ہيں، شام

صدر بشارالاسد کے استعفے کی تجويز کے خالق در حقيقت امريکا اور اسرائيل ہيں، شام
اسلام ٹائمز۔ شام کے قومی مفاہمت کے وزير علی حيدر نے کہا ہے کہ اپوزيشن کی جانب سے صدر بشارالاسد کے استعفے اور اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کسی صورت ميں بھی قابل قبول نہيں ہے، جبکہ دمشق اور اسکے مضافات ميں شديد لڑائی جاری ہے، لڑائی کے دوران باغيوں نے فوجی ہيلی کاپٹر مار گرايا، جس کے جواب ميں سرکاری فورسز نے شديد گولہ باری کی، صرف پير کو ملک بھر ميں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بچوں سميت 64 ہوگئی۔ 

ادھر ترک وزير خارجہ احمد داؤد اگلو نے ترکی ميں پناہ لينے والے شامی مہاجرين کی مدد کيلئے عالمی برادری سے اپيل کی ہے، شامی قومی مفاہمت کے وزير ان دنوں ايران ميں غير وابستہ تحريک کی کانفرنس ميں شرکت کيلئے تہران آئے ہوئے ہيں، جہاں انہوں نے نيوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ باغيوں کو ہتھيار ڈالنے ہونگے اور اس حوالے سے ان کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ انہوں نے دعویٰ کيا کہ صدر بشارالاسد کے استعفے کی تجويز کے خالق در حقيقت امريکا اور اسرائيل ہيں، جسے قطر، سعودی عرب اور ترکی کے ذريعے آگے بڑھايا گيا ہے۔
 
انہوں نے کہا کہ ہم اسد کی حمايت ميں پرعزم ہيں اور يہ شام کے مسئلے پر براہ راست مداخلت نہيں ہے، بلکہ يہ شامی عوام کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شام کے مسئلے کا واحد حل غير ملکی مداخلت کا خاتمہ اور اپوزيشن کی جانب سے ہتھيار ڈالنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ايران نے ہميشہ شام کے بحران کے سياسی حل کی حمايت کی ہے۔

ادھر شام ميں باغيوں نے فوجی ہيلی کاپٹر مار گرايا، ذرائع ابلاغ کے مطابق دمشق ميں فوجيوں اور باغيوں کے درميان لڑائی کے دوران باغيوں نے فوجی ہيلی کاپٹر مار گرايا، ہيلی کاپٹر پر فائرنگ کے بعد وہ نيچے گرنے لگا اور آدھے حصے کو ہوا ميں ہی آگ لگ گئی، باغيوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہيلی کاپٹر گرا کر درايا شہر ميں سرکاری فورسز کی جانب سے 330 افراد کے قتل عام کا بدلہ ليا ہے۔ سرکاری ٹی وی نے کہا ہے کہ ہيلی کاپٹر مشرقی ضلع قابون ميں مسجد کے قريب گرا، جہاں سرکاری فوجيوں اور باغيوں کے درميان شديد لڑائی اور گولہ باری ہو رہی ہے، دمشق ميں باغيوں (ايف ايس اے بدر بٹالين) کے ترجمان عمر القبونی نے بتايا کہ يہ درايا شہر ميں قتل عام کا بدلہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 190573
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش