0
Tuesday 28 Aug 2012 09:15

سیاحت کی ترقی کے لیے حکومت نے جامع حکمت عملی مرتب کر لی ہے، بازل نقوی

سیاحت کی ترقی کے لیے حکومت نے جامع حکمت عملی مرتب کر لی ہے، بازل نقوی
اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات سید بازل علی نقوی نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری ہمارے قائد ہیں جن کی ولولہ انگیز قیادت میں پاکستان ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے۔ محترمہ بے نظیر بھٹو کشمیری عوام سے بے حد محبت کرتی تھیں، 1996ء میں مظفرآباد کے دورے کے دوران انھوں نے بغیر پروٹوکول مہاجر کیمپ کا دورہ کیا اور کشمیری عوام کے حوصلے بلند کیے۔ پیپلز پارٹی کی حکومت نے تعلیم، صحت، سیاحت اور ہائیڈرل پاور کے شعبوں پر توجہ مرکوز کر رکھی ہے۔ وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کی سربراہی میں تمام مقرر کردہ اہداف حاصل کر لئے جائیں گے۔ بیرون ملک کشمیری ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں وہ ہائیڈرل اور ٹورازم کے شعبوں میں سرمایہ کاری کریں، جن میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ عدلیہ جمہوریت کو نقصان نہ پہنچائے۔ افواج پاکستان کے جذبے کو خراج تحسین اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مظفرآباد میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

سید بازل نقوی نے کہا کہ صدر پاکستان نے ملک کو بحرانوں سے نکال لیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کی بردباری، سیاسی مفاہمتی پالیسیوں اور جیو اور جینے دو کی حکمت عملی کی وجہ سے اس وقت جمہوریت مضبوط ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان نے اپنے دو دوروں خے دوران آزاد کشمیر کے تاریخی ترقیاتی اقدامات کا اعلان کیا، جن میں میگا پراجیکٹس کے علاوہ وادی نیلم میں موبائل سروس اور نو تعمیر شدہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا افتتاح اور شاہراہ بے نظیر کا سنگ بنیاد شامل ہے۔ 

انھوں نے مزید کہا کہ کشمیر جنت نظیر قدرتی وسائل سے مالامال ہے حکومت ان وسائل سے بھرپور استفادہ کرکے عوام کو تمام جدید سہولتیں مہیا کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ آزاد کشمیر میں ٹورازم کے فروغ کے لیے ایسی پالیسی مرتب کی ہے جس کو عملی جامہ پہنانے سے آزاد کشمیر سیاحت کا بین الاقوامی مرکز بنے گا۔
خبر کا کوڈ : 190578
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش