0
Tuesday 28 Aug 2012 11:19

میں خود بیرسٹر ہوں، عدلیہ کے وقار اور احترام پر مکمل یقین رکھتا ہوں، بیرسٹر سلطان

میں خود بیرسٹر ہوں، عدلیہ کے وقار اور احترام پر مکمل یقین رکھتا ہوں، بیرسٹر سلطان
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری پیر کو آزاد کشمیر سپریم کورٹ میں پیش ہو گئے۔ انھوں نے عدالت کو بتایا کہ انھوں نے کبھی عدلیہ کے خلاف کوئی بات نہیں کی اور نہ ہی ان کا کوئی ایسا ارادہ تھا بلکہ وہ عدلیہ کے وقار اور احترام پر مکمل یقین رکھتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 24 جولائی کو مختلف اخبارات میں عدلیہ کے حوالے سے چھپنے والی توہیں آمیز خبر کی پاداش میں قائم ہونے والے مقدمے میں عدالت کے طلب کیے جانے پر پیر کو عدالت میں پیش ہوئے۔ انھوں نے اپنے تحریری بیان میں واضح کیا کہ 24 جولائی کو مختلف اخبارات میں ان سے منسوب عدلیہ کے حوالے سے جو خبر چھپی تھی وہ غلط اور بے بنیاد تھی۔ انھوں نے عدلیہ یا چیف جسٹس کے خلاف کوئی بات نہیں کی۔ جس کی وہ اپنی میرپور اور کوٹلی میں افطار پارٹیوں پر واضح طور پر تردید کر چکے ہیں۔ 

چوہدری سلطان محمود نے کہا کہ وہ خود بیرسٹر ہیں اور آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم ہیں وہ عدلیہ کا دل و جان سے احترام کرتے ہیں اور عدلیہ کی توہین کا سوچ بھی نہیں سکتے۔ انھوں نے مزید کہا کہ انھوں نے نہ صرف عدلیہ کا وقار اور احترام ہمیشہ ملحوظ خاطر رکھا ہے بلکہ اس کے اضافہ کے لیے کام بھی کیا ہے۔ انھوں نے عدلیہ کے خلاف کبھی کوئی بات نہیں کی اور نہ ہی ایسا کوئی ارادہ رکھتے ہیں بلکہ وہ عدلیہ کے وقار اور احترام پر یقین رکھتے ہیں۔ عدالت نے 3 اکتوبر تک کاروائی ملتوی کر دی۔
خبر کا کوڈ : 190630
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش