0
Wednesday 29 Aug 2012 19:22

گلگت بلتستان کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، رحمٰن ملک

گلگت بلتستان کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، رحمٰن ملک
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ رحمٰن ملک نے اسکردو آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان میں جہاں دہشت گردی ہو رہی ہے وہاں آپریشن کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں کوئی شیعہ سنی جھگڑا نہیں ہے۔ حالیہ واقعات سے ثابت ہو رہا ہے کہ گلگت بلتستان کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلنے میں تیسری طاقت ملوث ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملزمان کی گرفتاری کے لیے کسی قسم کی کوتاہی نہیں کرے گی، شاہراہ قراقرم پر سیکوریٹی سخت کردی جائے گی۔ مسافروں کی مشکلات کو دور کرنے کے لیے پی آئی اے کی پروازوں میں فوری اضافہ کیا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسکردو میں پھنسے ہوئے طالب علموں کو خصوصی طیاروں کے ذریعے اسلام آباد پہنچایا جائے گا۔ اس موقع پر انہوں نے اسکردو میں یونیورسٹی اور میڈیکل کالجز کے قیام کا بھی اعلان کیا۔ یاد رہے کہ رحمان ملک اسکردو حالیہ افسوسناک سانحات کی وجہ سے نہیں بلکہ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی لاڈلی بیٹی کی شادی میں شرکت کے لئے آئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 190780
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش