0
Wednesday 29 Aug 2012 00:18

حجاب کا عالمی دن 4 ستمبر کو منایا جائے گا

حجاب کا عالمی دن 4 ستمبر کو منایا جائے گا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں 4 ستمبر کو حجاب کا عالمی دن منایا جائے گا۔ اس موقع پر مختلف تنظیمو ں کے زیر اہتمام تقریبات منعقد کی جائیں گی جن میں حجاب کی اہمیت، افادیت پر تفصیلی روشنی ڈالی جائے گی جبکہ تمام بڑے شہروں میں خصوصی سیمینارز اور کانفرنسز کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ مذکورہ دن 4 ستمبر 2004ء کو فرانس میں حجاب پر پابندی کے قانون کی منظوری کے بعد سے منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر اس عزم کا اعادہ کیا جائے گا کہ حجاب اسلام کا عطا کردہ معیار عزت و عظمت، حکم خداوندی اور مسلمان خواتین کے لئے فخر اور وقار کی علامت ہے۔ 9/11 کے بعد پوری دنیا میں اسلام اور اسلام سے وابستہ علامات کو مغربی میڈیا کے متعصبانہ رویے کا سامنا ہے۔ جبکہ مسلمان ممالک کی طرف سے اس کا بھرپور جواب نہیں دیا جا رہا۔ اب وقت آگیا ہے کہ جس دین سے وابستگی کو ہم اپنی پہچان سمجھتے ہیں اس کا حق ادا کرتے ہوئے اس کی صحیح تعلیمات اور اسلام کا روشن چہرہ دنیا کو دکھانے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔
خبر کا کوڈ : 190786
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش