QR CodeQR Code

برطانوی ہائی کمشنر کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی وفد کی مقبوضہ کشمیر آمد

29 Aug 2012 02:11

اسلام ٹائمز: جیمز بیون نے اپنے دورے کے پہلے دن ریاستی گورنر این این وہرا کے ساتھ راج بھون سرینگر میں ملاقات کی۔


اسلام ٹائمز۔ بھارت میں متعین برطانیہ کے ہائی کمشنر جیمز بیون ایک اعلیٰ سطحی سفارتی ٹیم کے ہمراہ مقبوضہ کشمیر پہنچ گئے اور یہاں پہنچنے کے بعد انہوں نے ریاستی گورنر این این وہرا کے ساتھ راج بھون سرینگر میں ملاقات کی، ملاقات کے دوران این این وہرا نے انہیں جموں و کشمیر کے موجودہ حالات سے آگاہ کیا، معلوم ہوا ہے کہ سرینگر میں قیام کے دوران برطانوی ہائی کمشنر اور ان کے ہمراہ دورہ کرنے والے فسٹ پولٹیکل سیکرٹری الیکس بمفورڈ کئی مین اسٹریم اور آزادی پسند قائدین کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کریں گے۔

سرینگر میں قیام کے دوران برطانوی ہائی کمشنر مقبوضہ کشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کے ساتھ بھی ملاقات کریں گے، توقع ہے کہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ برطانوی ہائی کمشنر تک یہ بات پہنچائیں گے کہ برطانوی شہریوں کو کشمیر سیر و تفریح کیلئے آنے کے سلسلے میں کسی بھی طرح کے انتباہ سے دور رکھا جائے۔


خبر کا کوڈ: 190796

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/190796/برطانوی-ہائی-کمشنر-کی-سربراہی-میں-ایک-اعلی-سطحی-وفد-مقبوضہ-کشمیر-ا-مد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org