0
Tuesday 28 Aug 2012 23:27

شفاف انتخابات کے لئے مشاورت سے عبوری حکومت بنائی جائے، جاوید ہاشمی

شفاف انتخابات کے لئے مشاورت سے عبوری حکومت بنائی جائے، جاوید ہاشمی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ شفاف انتخابات بہت ضروری ہیں، تمام جماعتوں کی مشاورت سے عبوری حکومت بنائی جائے، صوبائی اور وفاقی حکومتیں برسر اقتدار پارٹیاں آنے والی تبدیلیوں کو روکنے کیلئے گٹھ جوڑ کر رہی ہیں، جس کے شواہد منظر عام پر آتے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں اپنی رہائشگاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اُن کا مزید کہنا تھا کہ دونوں بڑی جماعتیں اپنی طرف سے وزارت عظمیٰ کے نام بھی فائنل کر چکے ہیں، دونوں جماعتوں کی جانب سے آنے والے منڈیٹ کو چرانے کی کوشش کی جارہی ہے اور ایک دوسرے پر میڈیا پرسن، لکھنے اور بولنے والوں کو خریدنے کے الزامات بھی لگائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی کمیشن کو متنازعہ بنا کر نئے صوبہ کے نام پر عوام کو ایک دوسرے سے لڑانے کی کوشش کی جا رہی ہے تاکہ وہ اپنی کرپشن پر پردہ ڈال سکیں، انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے مدینہ منورہ میں انہیں اپنی جماعت سے نکالنے کا کہا تھا، تمام پارٹیوں کی مشاورت سے فوری طور پر عبوری حکومت بنائی جائے جو فری اینڈ فیئر انتخابات کراسکیں اور اگر اب ملک کی بھلائی کیلئے شفاف الیکشن بہت ضروری ہیں۔
خبر کا کوڈ : 190802
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش