QR CodeQR Code

ہری پور میں کالعدم تنظیم سے تعلق کے شبہ میں 3 افراد گرفتار

29 Aug 2012 02:46

اسلام ٹائمز: ذرائع کے مطابق حساس ادارے کے کئی اہلکار تھانہ کوٹ کی حدود نیوپنڈ خانخیل آئے اور وہاں سے تین مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔


اسلام ٹائمز۔ حساس اداروں کی ایک کارروائی کے دوران ہری پور سے 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ تینوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔ ذرائع کے مطابق حساس ادارے کے کئی اہلکار تھانہ کوٹ کی حدود نیوپنڈ خانخیل آئے اور وہاں سے تین مشتبہ افراد جن میں محمد عابد ولد نور محمد، عبدالخالق ولد خدابخش نیو پنڈ خانخیل اور صحت خان ولد لالت خان سکنہ کوہاٹکو حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق تینوں افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے۔ تاہم تنظیم کی نشاندہی نہیں ہوسکی، جبکہ وقوعہ کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔


خبر کا کوڈ: 190844

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/190844/ہری-پور-میں-کالعدم-تنظیم-سے-تعلق-کے-شبہ-3-افراد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org